لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے شعبہ ہیومن ریسورس ونگ کی جانب سے ورک پلیس ایسنشل پروگرام کے تحت ’’انکم ٹیکس قوانین‘‘ پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر لیگل ایچ اینڈ ایچ لاء فرم میاں ارسلان حبیب نے پی آئی ٹی بی ایمپلائز کو انکم ٹیکس ضوابط، فراڈ سے بچاؤ کی حکمت عملیوں اور ٹیکس فائلر ہونے کے فوائد بارے جامع آگاہی فراہم کی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا اس طرز کے سیشنز سٹاف کیلئے مختلف قانونی معاملات سے باخبر رہنے کیلئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ سیشن کا اختتام سوالات و جوابات پر ہوا۔