نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چوہدری کے گھرپر فائرنگ ،ہشام الٰہی ظہیر،طارق محمود یزدانی ودیگر کی مذمت

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہلحدیث کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر، چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، میڈیا کوارڈینیٹر میاں محمد توقیر حفیظ و دیگر قائدین جمعیت نے روزنامہ نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چوہدری کے گھر پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت۔ حکومت اور ریاست عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اس قسم کے واقعات کا وقوع پذیر ہونا افسوسناک امر ہے۔جمعیت اہلحدیث مطالبہ کرتی ہے جب تک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائیں گے۔ خطے میں امن و امان قائم نہیں ہوسکتا۔

ای پیپر دی نیشن

عالمی یوم جمہوریت اور پاکستان 

جمہوریت آزاد،مضبوط اور خوشحال وفاقی ریاست کی ضمانت ہے۔جمہوریت عوامی خواہشات کے مطابق نظام ریاست کی تشکیل کا نظام ہے۔ یہ ...