6 ستمبر :روڈ اکا دشمن کی جارحیت کا دلیرانہ مقابلہ پرشہداء کو خراج تحسین پیش 

Sep 07, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے آج یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان کی خودمختاری کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یومِ دفاع ہر سال 6 ستمبر کو منایا جاتا ہے، جو 1965 کی پاک بھارت جنگ کی یاد دلاتا ہے۔ جب پاکستان کی افواج نے دشمن کی جارحیت کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا تھا۔ روڈا کے لاہور ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امن کیلئے دعائیں کی گئیں۔روڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عمران امین، چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) منصور جنجوعہ اور ادارے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ روڈا شہداء کے خاندانوں کیلئے اپنے منصوبوں میں 1% کوٹہ متعارف کروائے گا، جسے بورڈ کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ اس قدم کا مقصد اْن افراد کو معاونت اور مواقع فراہم کرنا ہے جنہوں نے اپنے پیارے اس وطن کیلئے قربان کیے۔ روڈا ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ قوم کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں