سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دہشت گردوں کا دوسرا حملہ بھی ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی جس میں 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر حملے کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حملہ لگ بھگ پانچ گھنٹے تک جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے حملہ پسپا کر کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔تازہ واقعہ سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے غلنئی ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ کو پسپا کردیا گیا اور 4 خارجی ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی غلنئی ہیڈ کوارٹرزمیں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔