تاپی منصوبہ تیاریاں : افغان  وزیر خارجہ کا زیرو پوائنٹ کا دورہ   

Sep 07, 2024

کابل (نیٹ نیوز) قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے تاپی منصوبے کے عملی آغاز کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ضیا احمد توکل نے بتایا اس دورے کے دوران امیر خان متقی نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ اور وزرا  کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین سے ملاقات کی جس میں افغان سرزمین پر تاپی پائپ لائن منصوبے کے آغاز پر بات چیت کی گئی۔ ریلوے، بجلی، اور فائبر آپٹکس کی تعمیر نوشامل ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا تاپی منصوبے پر عملی کام آنے والے دنوں میں افغانستان میں شروع ہونے والا ہے۔ تاپی  بڑے علاقائی منصوبوں میں سے ایک ہے، 1,814 کلومیٹر طویل ہے اور اس کا مقصد تقریباً 33 بلین کیوبک میٹر ترکمان گیس افغانستان اور پھر بھارت اور پاکستان تک پہنچانا ہے۔ اس پائپ لائن کی کل لاگت تقریباً 22.5 بلین ڈالر ہے، جس میں 10 بلین ڈالر افغانستان کے حصے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں