لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا پنجاب کے دیگرشہروں میں بھی سپیڈو بس سروس مہیا کیاجائے۔ روٹ نمبر10اور6 کوبندکرکے ان کی جگہ پر بڑی بسیں چلائی جائیں۔تاکہ عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ میری اعلیٰ حکام سے گذارش ہے کہ ان کی تعدادمیں بھی اضافہ کیاجائے۔ تاکہ عوام کوبھیڑبکریوں کی طرح سفرنہ کرناپڑے۔