لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (سنٹرل) کے چیئرمین عاصم غنی عثمان نے سٹیٹ بینک پر زور دیا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی میں پالیسی ریٹ میں 3 سے 4 فیصد کمی کی جائے۔انہوں نے کہا ملک میں جاری معاشی چیلنجوں کے باوجود مہنگائی کی شرح اب 9.6فیصد تک گر گئی ہے۔عاصم غنی عثمان نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ مانیٹری پالیسی میٹنگ میں موجودہ شرح سود کا جائزہ لیں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں 3 سے 4 فیصد کی کمی مناسب اور فائدہ مند ہوگی۔
آئندہ مانیٹری پالیسی میں پالیسی ریٹ میں 3 سے 4 فیصد کمی کی جائے:عاصم غنی عثمان
Sep 07, 2024