لاہور (نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ملک زمان نصیب نے کہا ہمارے قائد عبدالعلیم خان خدمت انسانیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ فری ڈسپنسریز مستحق خاندانوں کی مدد روزگار کے مواقعوں کی فراہمی ان کا ہمیشہ مشن رہا ہے۔ آئی پی پی پاکستان کے متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ غریب مزدور کسان عام آدمی کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی لاہور میں عوامی فلاح کے انسانیت دوست منصوبوں پر کام کررہی ہے۔