اسلام کی سلامتی ، قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میںہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد   

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر درجنوں دینی کتب کے مصنف ، معروف دینی سکالر اور جامع محمدی مسجد سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا اسلام کی سلامتی اور بقا قرآن پر عمل کرنے میں ہے۔ کوئی تمہیں نقصان پہنچا سکتا۔ قرآنی حکم ہے کہ جب تک تم قرآنی احکامات پر عمل پیرا رہو گے کوئی تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور تم ہی غالب رہو گے۔ اسلام کے وجود میں آنے کے بعد اسلام کے دشمنوں نے فتنہ و فساد کے ذریعے مسلمانوں کو آپس میں دور کر دیا اور مسلمانوں نے اپنی یکجہتی اور یگانگت کھو دی اور بہت نقصان اٹھایا۔ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے تم اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں سے ہو جائو گے۔ ہماری تاریخ اس امر کی گواہ ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہوجائیں۔

ای پیپر دی نیشن