پشاور میں چند روز قبل ہونے والی پولیس اہلکار کی خودکشی کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔18 اگست کو پولیس اہلکار افتخار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی اور پولیس اہلکار کی اہلیہ نے شوہر کی موت کے معاملے کو خودکشی قرار دیا تھا۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکار نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی پولیس اہلکار کی اہلیہ کو شک کی بنا کر گرفتار کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے رقم کیلئے شوہر کو قتل کیا، معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔