لاہور(خصوصی نامہ نگار)سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکز دارالعرفان منارہ میں سالانہ جلسہ بعثت رحمت عالمؐ کا انعقاد 8 ستمبرکو دن گیارہ بجے ہوگا۔ جلسے میں ملکی اہم شخصیات گورنر سندھ کامران ٹیسوری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،ایم کیو ایم رہنمافاروق ستار ،سابق وفاقی مذہبی امور سینٹر طلحہ محمود ،مختار احمد بھرتھ،ایڈوائزر وزیر اعظم برائے صحت،سابقہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،ملک تنویر اسلم سیتھی ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ کئی معزز عمائدین علاقہ شرکت کریں گے۔
مرکز دارالعرفان منارہ میں جلسہ بعثت رحمت عالم ؐکل ہوگا
Sep 07, 2024