ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نسیم احمد ورک سے لاہور بارکے وفد کی ملاقات

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نسیم احمد ورک کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں سیکرٹری رانا نعیم طاہر ، سیکرٹری جنرل رائو تحسین شریف ، سینئر نائب صدر نثار اکربھٹی ، نائب صدر رانا عمران سرور ،نائب صدر ماڈل ٹائون بلال آصف ، نائب صدر کینٹ کچہری وارث علی گجر ،جوائنٹ سیکرٹری رانا عمران فاروق ،فنانس سیکرٹری زبیر گجر ، لائبریری سیکرٹری عمران سید اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سیشن جج کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا اور خیر سگالی کے طور انہیں گلدشتہ پیش کیا گیا۔ بار اور بنچ کے بہتر تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن