لاہور(نوائے وقت رپورٹ )پنجاب پولیس کے فارن ایجوکیشنل سکالرشپ پروگرام میں 5 بچوں کو سکالرشپس کی رقوم کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 4 شہداء پولیس اور ایک کانسٹیبل کے بچوں کو فارن سکالرشپس کے چیک دئیے ہیں،یہ بچے برطانیہ، چین اور ازبکستان کے تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔