عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی بنیاد ،آج اہم ترین دن ہے:ادریس شاہ زنجانی

لاہور(کلچرل رپورٹر) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانیؒ کے سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانیؒ نے کہا آج 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت ؐکی گولڈن جوبلی ایمانی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے۔ آج ایک تاریخی اور اہم ترین دن ہے کیوٍٍنکہ اس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے پوری قوم بلکہ امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے قائد اہل سنت امام شاہ احمد نورانی ،مولانا عبدالستار خان نیازی،بانی حزب الاحناف سید دیدار علی شاہ جنہوں نے غازی علم الدین شہید کی نماز جنازہ کروائی۔ان کے صاحبزادے سید ابوالحسنات شاہ رضویؒ، سید ابوالبرکات شاہ رضوی ؒ وجید علماء کرام کی زیر قیادت کئی مہینوں کی مسلسل جدوجہد وتحریک اور اسمبلی کی بحث و مباحثہ کے بعد آپ کی قرار داد پر مرزا غلام احمد قادیانی اور اس کے پیروکار قادیانیوں،مرزائیوں اور احمد یوں کو متفقہ طور پر کافر و مرتد اور غیر مسلم قرار دیا یوں تقریبا ایک صدی بعد اس فتنہ کے مکروہ عزائم کیخلاف جدوجہد پائیہ تکمیل کو پہنچی۔

ای پیپر دی نیشن