لاہور(خصوصی نامہ نگار) حضرت داتا گنج بخش کے محبوب خلیفہ حضرت شیخ ہندی جو آپ کے آستانہ مبارک کے مشرقی جانب آسودہ خواب ہیں اور آپ کے دست حق پر قبول اسلام سے قبل رائے راجو کے نام سے معروف تھے۔ حضرت شیخ ہندی کو حضرت داتا گنج بخشؒ کی نماز جنازہ پڑھانے کا شرف بھی حاصل ہوا۔آپ کی اولاد آج بھی آپ آستانہ مبارک کے سامنے رہائش پذیر ہے۔ حضرت شیخ ہندی کا سالانہ عرس مبارک3۔4۔5 ربیع الاول کو درگاہ حضرت داتا گنج بخش میں تزک و اخشام سے منعقد ہوتا ہے۔ عرس مبارک کے 3 دن انتظامات سجادہ نشینان کی جانب سے ہوتے ہیں۔ جس میں صاحبزادہ میاں ارشد محمود پاشا اور صاحبزادہ میاں غلام محمد عمر کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ 3 ربیع الاول کو بعد نماز عصر مزار مبارک کو غسل مبارک کی تقریب ہوگی جبکہ 4 ربیع الاول کو بعد نماز عصر چادر پوشی ، ختم شریف جو بعد از نماز عشا جاری رہتا ہے اور بعد میں دعا کی جائے گی۔ ختم شریف میں قرآن پاک کی تلاوت اور شجرہ صاحبزادہ میاں غلام محمد عمر ،سجادہ نشین درگاہ حضرت داتا گنج بخش پڑھتے ہیں۔4ربیع الاول کو سجادگان حضرت داتا گنج بخشؒ کی ساری فیملی کیساتھ زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ 5 ربیع الاول کو میاں ارشد محمود پاشا درگاہ حضرت داتا گنج بخش میں روح پرو محفل میلاد ہوگی۔