لاہور(کامرس رپورٹر) اے سی سی اے (ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس) اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ANZ نے PwC کے ساتھ مل کر ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق فنانس ٹیموں کے پاس اپنے شعبوں میں تبدیلی کیلئے صرف 5 سال ہیں۔ یہ رپورٹ ترقی کی منازل طے کرنے اور پائیدار کاروبار کی تعمیر میں فنانس ٹیموں کے اہم کردار پر زور کے ساتھ چیف فنانس آفیسرزسے فوری کارروائی کرنے کی تلقین کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں 150سے زیادہ فنانس پروفیشنلز اور300، 2 سروے کئے گئے جب سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کاروبار اب اپنی فنانس ٹیموں سے ایک وسیع تر مہارت کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ سابقہ رپورٹنگ،منصوبہ بندی اور پیشین گوئی کیلئے روایتی نقطہ نظر اہم فیصلہ سازوں کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے۔رپورٹ سروے کے جواب دہندگان کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات میں 38% کے مطابق وضاحت کا فقدان فنانس میں کس طرح کاروبار میں قدر بڑھا سکتا ہے۔32% مالیات کو بنیادی طور پر لاگت کے مرکز کے طور پر دیکھاگیاہے۔30% موجودہ ٹیکنالوجی تنظیم کی ضروریات کو پورا نہ کرنا شامل ہے۔ فیصلہ سازی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کیلئے فنانس ٹیموں کو مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسی ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہیے۔