پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب

لاہور( لیڈی رپورٹر ) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب۔شہیدوں اور غازیوں کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے۔ پاک فوج کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے بچے ناظرین کی توجہ کا مرکز رہے۔ سیکرٹری بورڈ محمد عدنان اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر منور حسین نے تقریب سے خطاب کیا۔ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن