کریک ڈاؤن :6 غیر قانونی سٹیل مینوفیکچرنگ یونٹس بند ،کارروائی شروع

Sep 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز پنجاب بھر میں ناقص سٹیل مصنوعات اور غیر لائسنس یافتہ سٹیل یونٹس کیخلاف ایک بار پھر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر علی کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان خالق اور فیلڈ آفیسر سید تیمور احمد نے پی ایس کیو سی اے کی انفورسمنٹ ٹیم اور مقامی پولیس کے ہمراہ لاہور کے مختلف مینوفیکچرنگ سائٹس پر چھاپے مارے ، جس کے نتیجے میں 6 غیر قانونی مینوفیکچرنگ یونٹس بند کروادئیے گئے اور مالکان کیخلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں