نئی مانیٹری پالیسی ، شرح سود میں 4فیصد تک کمی کی جائے:عاطف اکرام

لاہور (کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ، یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اورریجنل چیئرمین و نائب صدر ذکی اعجاز نے  سٹیٹ بنک اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی مانیٹری پالیسی میں بینکوں کی شرح سود میں 4فیصد تک کمی کی جائے کیونکہ افراط زر 9فیصد تک کم ہو چکی ہے۔آئی پی پیز کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔آئی پی پیز پر بنائی گئی ٹاسک فورس جلد اپنا فیصلہ کرے۔ تاخیر سے پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑا نقصان ہوگا۔ صنعتوں اور عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے۔  قرض کی طلب میں اضافہ کیساتھ معاشی سرگرمیاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے صنعت اور تجارت کی گروتھ میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ اس کیلئے شرح سود بھی مناسب ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن