پیاف پاینئرز ، پروگریسو اتحاد کامیابی کی تاریخ رقم کرے گا:میاں عمر رسول

 لاہور(کامرس رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران اردو بازار میاں عمر رسول نے کہا پیاف پاینئرز اور پروگریسو اتحاد کامیابی کی شاندار تاریخ رقم کرے گا۔ پیاف پائنیرز اور پروگریسو اتحاد الیکشن لاہور چیمبر میں مخالفین کی مفادات کی سیاست کو شکست دے گا۔ بزنس کمیونٹی کے حقوق کی نگہبانی میں میاں انجم نثار علی حسام اصغر اور خالد عثمان کی جدوجہد سرخرو اور کامیاب ہوگی۔ پیاف پاینئرز اور پروگریسو اتحاد کا مشن اور عزم بزنس کمیونٹی کی خدمت ہے جو ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

مولانا محمد بخش مسلم (بی اے)

آپ 18 فروری 1888ء میں اندرون لاہور کے ایک محلہ چھتہ بازار میں پیر بخش کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان میاں شیر محمد شرقپوری کے ...