لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں کمپریسر سکریپ کی درآمد پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خطرناک مواد سے آلودہ کمپریسر ماحولیاتی آلودگی اور حادثات کا سبب بن رہے تھے جس کے سدباب کیلئے پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے ایک اہم قانون سازی کرتے ہوئے مضر مواد سے آلودہ کمپریسرز کی درآمد پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں نئے سخت ترین ضوابط نافذ کیے گئے ہیں۔ یہ قدم بین الاقوامی معیارات، خاص طور پر بیسل کنونشن کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ کمپریسر سکریپ، جو اکثر بغیر توڑے گئے اور مضر مواد سے آلودہ حالت میں پاکستان میں درآمد کیے جاتے ہیں، پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔