بلوچستان : تیز رفتارکارالٹنے سے باپ بیٹی جاں بحق ،6خواتین زخمی

Sep 07, 2024 | 12:21

بلوچستان میں تیز رفتار کار الٹ جانے سے باپ بیٹی جاں بحق اور6 خواتین زخمی ہو گئیں ۔ریسکیوحکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 6 خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز اور ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعے ہسپتا ل منتقل کیا گیا، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معدنیات انسپکٹر جمعہ خان کے نام سے ہوئی جو ژوب کا رہائشی ہے اور فیملی کے ساتھ کوئٹہ سے ژوب جا رہے تھے۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

مزیدخبریں