لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن امتیاز شیخ پروڈکشن آرڈر پر پولیس وین پر اجلاس میں شرکت کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچے تو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں پنجاب اسمبلی کے اندر جانے سے روک دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کہ آپ اولڈ بلڈنگ سیکرٹری صاحب کے کمرے میں چلے جائیں، جس پر رکن اسمبلی امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ میں فسطائیت کی قید میں ہوں اور فسطائیت کو ہارنا ہے، ہمارے نظریے کی جیت ہوگی اور حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، انشاء اللہ میں اور بانی پی ٹی آئی بھی جیل سے ضرور باہر آئیں گے، ہم نے کوئی جرم نہیں کیا، فسطائیت بھری حکومت کے انتقام کا نشانہ بنے۔
اپوزیشن رکن امتیاز شیخ کی پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی آمد، اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا
Sep 07, 2024