سینٹ امداد کے : نام پر متاثر یں سیلاب کی عزتیں لوٹی جاتی ہیں ہیں معاملہ کمیٹی کے سپرد 

اسلام آباد(خبرنگار)ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے جناح میڈیکل ٹائور کے نام سے نیا ہسپتال بنایا جارہا ہے۔ضمنی سوال پر وفاقی وزیر قانون  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا اسلام آباد میں ہونے والے  ای سی او میں چین سمیت تنظیم سے وابستہ دیگر ممالک شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور نے کہاکہ بیرون ممالک پاکستان سفارت خانوں اور مشنز پر  کی تزئین و آرائش پر  خرچ میں کفایت شعاری کو مدنظر رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ ڈریپ میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں تاہم جن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔  ڈریپ کو تحقیق کے شعبے میں جو رقومات ملی ہے وہ محفوظ ہے ، آئی بی سی سی نے آن لائن سسٹم بنایاہے بہتر کریں گے، وزیر قانون نے کہاکہ تمام ممالک کیلئے میڈیکل ایکویلنس کا طریقہ کار ایک ہی ہے جو کہ پی ایم ڈی سی طے کرتی ہے ۔کرغزستان کے معاملے کے بعد ایک بڑی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور جو طلبا اچھے ممالک کی میڈیکل کالجز سے ایم  بی بی ایس کرکے آتے ہیں ان کیلئے این آر ای کا امتحان پاس کرنا مشکل نہیں ہے۔ سیکٹر ایچ 16میں جناح میڈیکل ٹائور کے نام سے 15ارب روپے لاگت کی خطیر رقم سے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے یہ منصوبہ تین سالوں میں مکمل ہوگا  وزیر قانون نے کہاکہ پاکستان نرسنگ کونسل میں بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے ممبران کو جلد اگاہ کردیا جائے گا۔سینیٹر کامل علی آغا بل حکومت پر برس پڑے انہوںنے کہا ایوان میں بھنگ کے کنٹرول سے متعلق بل پیش ہوا تھا بل کو سینیٹ خزانہ کمیٹی میں بھجوایا گیا ہے انہوںنے کہاکہ یہ فرمائشی پروگرام کیوں چلایا جارہا ہے اس حوالے سے فوری طور پر رولنگ دی جائے۔  ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہاکہ یہ بل چیرمین سینیٹ نے خزانہ کمیٹی کے سپرد کیا ہے۔  اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ محسن عزیز نے کہاکہ وفاقی دارلحکومت کی ابادی 25لاکھ سے بڑھ چکی ہے ہسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں عوام پرائیوٹ لیبارٹریز کا رخ کرتے ہیں جہاں پر ٹیسٹ کے نام پر بھاری رقومات وصول کی جاتی ہیں ،میڈکیل ٹیسٹوں کے مختلف ریٹس مقرر ہیں جن میں ڈاکٹرز کا بھی کمیشن ہوتا ہے اس موقع پر  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ نجی شعبے میں لیبارٹریوں کے ریٹس مختلف ہوتے ہیں، ٹیسٹو ں کی درجہ بندی ممکن نہیں ہے اور نہ ہی ٹیسٹوں کی فیس سرکاری سطح پر مختص کی جاسکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ بہت اہم معاملہ ہے اس کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے سینیٹر ثمینہ ممتار زہری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خواتین اور بچوں ،بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کے انکشاف کیا ہے جس پر ڈپٹی چیرمین نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ سینیٹر ثمینہ ممتار زہری نے کہاکہ افسران جھوٹ بولتے ہیں ایسے افسران کو سزائیں دی جائیں ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے ۔ جمعہ کوسینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر  سینیٹر شبلی فراز نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس ایوان کو عوام کی زندگی کو بہتر بنانے اور معاشی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے گذشتہ کچھ عرصے سے اس ایوان عوام اور جمہوریت دشمن قوانین بنائے جارہے ہیں ۔سینیٹر کامران مرتضی  اور سینیٹر جان محمد نے کہاکہ حکومت  بلوچستان کے ساتھ جو تخصیص برتی جارہی ہے  سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ  یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے  ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے نیب ترامیم کے حوالے سے کیس کے بعد نیب کو ہی ختم کردینا چاہیے  سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاکہ ڈپٹی چیرمین صاحب آپ مائنڈ نہ کریں تو اس موقع  پر ڈپٹی چیرمین نے فوری طور پر کہاکہ نہیں مائنڈ وہ کرے گا جس کے پاس مائنڈ ہو اس موقع پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا بعدازاں ایوان کی کاروائی پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن