خلیل قمر کیس، آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر جیل ڈاکٹر سے جواب طلب 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر جیل کے ڈاکٹر سے تفصیلی رپورٹ 9  ستمبر کو طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش ہوئی تو صحت مند تھی، اگر غلط بیانی ثابت ہوئی تو درخواست گزار اور وکیل دونوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن