بیجنگ (اے پی پی)چین کے جنوبی علاقے طاقتور طوفان یاگی کی زد میں آنے سے سکول دوسرے روز بھی بند رہے جبکہ تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔رائٹرزکے مطابق سپر ٹائیفون یاگی کو دنیا کا دوسرا طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں پانچویں درجے کے سب سے طاقتور طوفان بیرل نے امریکا کے ساحلی علاقوں سمیت کریبین کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔