کراچی(این این آئی)ایئر لائنز کو آپریشنل مسائل کا سامنا ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ جبکہ 15 سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق دمام سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 248 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر کی 4 پروازیں، کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 306 تاخیر کا شکار ہوئی۔