چونیاں؍ قصور (نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرچوکی کا رہائشی رضوان مقدمہ نمبر 1360/14 سٹی پولیس کی حراست میں تھا۔ دوران تفتیش مبینہ تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ چار دن قبل چونیاں سٹی پولیس نے ہمارے دو بیٹوں رضوان اور سلیمان کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا اور ریکوری کرنے کے لئے بہیمانہ تشدد کیا جس وجہ رضوان جاں بحق ہو گیا۔ ورثاء نے نعش مین چونیاں روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ ایڈیشنل ایس پی قصور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ تفتیشی افسر شفیق کو فوری معطل اور ورثاء کو میرٹ پر انکوائری کروا کر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین کروائی گئی جس پر ورثاء نے احتجاج ختم کر دیا۔ بعد ازاں مقتول رضوان کا پوسٹمارٹم کروا کر الہ آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
چونیاں پولیس کی زیر حراست ملزم ہلاک، ورثاء کا احتجاج، تفتیشی افسر معطل
Sep 07, 2024