راولپنڈی(اپنے سٹا ف رپو رٹر سے )در بار عالیہ عید گاہ شریف میں 6ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو شیخ المحدثین والمفسرین الحاج الحافظ حضرت پیر محمد حبیب الرحمن المعروف قبلہ عالم لاثانی رحم اللہ تعالی علیہ کا سالانہ یومِ مبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتازمذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی۔ اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے قبلہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے غازیوں و شہدا کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا وطن ِعزیز پاکستان اللہ کریم اور اس کے پیارے حبیب ِپاک ؐ کا خصوصی انعام و اکرام ہے اور اِس کی بہادر افواج عالم اسلام کی بہادر ترین اور بہترین افواج میں سے ہیں۔وطن عزیز جن نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے اِس میں ہمیں چاہیے کہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ نے نفس کے خلاف جہاد کو جہاد ِ اکبر قرار دیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات، آزادی و آباد کاری کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
حضور نبی کریم ؐ نے نفس کیخلاف جہاد کو جہاد ِ اکبر قرار دیا،پیرحبیب الرحمن
Sep 07, 2024