لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہمارا 8 تاریخ کو اسلام آباد جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس پھر سے اپنی ڈگر پر چل پڑی ہے، پولیس محسن نقوی کی روایت کے مطابق چل رہی ہے، رحیم یارخان میں ضمنی الیکشن ہو رہا جہاں پولیس ہمارے بندوں کی گاڑیوں کی شیشے توڑ رہی ہے۔ حکومت پنجاب جس کے کہنے پر سب کچھ کر رہی یہ ان کے گلے پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا حکومت تحریک انصاف کو توڑنے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دے۔ کچے کے ڈاکوؤں کے پیچھے جائیں نہ کہ ہمارے کارکنان کے، ہمارا 8 تاریخ کو پُرامن جلسہ ہے اس کو ڈسٹرب مت کرے۔
8 ستمبر کا جلسہ پُرامن ہے، ڈسٹرب مت کریں: ملک احمد بھچر
Sep 07, 2024