یوم دفاع تجدید عہد وفا، شجاعت کی اعلیٰ مثال: عارف سندھیلہ 

Sep 07, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ یوم دفاع دشمن قوتوں کو پسپا کرنے کے تجدید عہد وفا کا دن ہے۔ خوشحال، مستحکم، جمہوری پاکستان پوری قوم کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ یوم دفاع پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری پاک فوج نے دلیری، بہادری اور شجاعت کی کس طرح اعلیٰ مثال قائم کی۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں یوم دفاع کے حوالے سے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بینش قمر ڈار،  عباس، عابد خان سندھیلہ، عامر ندیم بھٹی، رانا عبدالقادر، رانا  عارف، الیاس سندھیلہ، انعام اللہ، الیاس سمراء و دیگر  موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمیں 6ستمبر 1965 والے جوش جذبے اور ملی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ دشمن ہر وقت ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔  انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کا دن ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہری دن ہے۔ 

مزیدخبریں