اسحاق ڈار کی برطانوی لارڈ چانسلر سے ملاقات، مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت 

Sep 07, 2024

لندن (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لارڈ چانسلر اور برطانیہ کی سیکرٹری آف سٹیٹ فار جسٹس سے ملاقات کی۔ شبانہ محمود اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون ہیں۔ اسحاق ڈار نے  لارڈ چانسلر کو ان کی تاریخی تقرری پر مبارکباد دیتے کہا کہ شبانہ محمود کی کامیابی تمام مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔ آپ کے ساتھ ملکر کام  کرنے کے خواہاں ہیں۔ دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ لارڈ چانسلر  شبانہ محمود نے تہنیتی پیغام پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں