اسلام آباد (عترت جعفری) مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا ہدونوں پارٹیوں کی طرف انفرادی طور پر ارکان سے رابطے کیے گیے ہیں اور انہیں آئندہ ہفتے پیر سے اسلام آباد میں موجود رہنے اور دونوں ایوانوں کے اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، پی پی ذرائع نے بتایا پارٹی کے بعض ارکان جو ویک اینڈ پر اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے تھے، انہیں واپس اسلام اباد انے کے لیے کہا گیا ہے، یہ ہدایت کس تناظر میں دی گئی ہیں اس کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں تا ہم عمومی طور پر قانونی حلقوں میں یہ بات پھیلی ہوئی ہے، آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس متوقع ہے، جس کے دوران قانون سازی ہونا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں میں کوئی سر پرائز قانون سازی کی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔