لاہور(خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے آئی ایس آئی کو فون کالیں ٹیپ کرنے کی اجازت کے نوٹیفیکیشن خلاف کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی،ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی زیر التواء ہے اس پر کیا کارروائی ہوئی وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔