لاہور (آئی این پی +خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ کو واپس بھجوا دی۔ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ کی فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
Sep 07, 2024