کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حق دو تحریک ایچ ڈی ٹی کے ترجمان کے مطابق مولانا ہدایت الرحمن نے جمعرات کو رات گئے پیش رفت میں گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر سربندن کے قریب ایک ہفتے سے جاری دھرنا موخر کرنے کا اعلان کیا۔ مرکزی شاہراہ پر آمدورفت معطل ہونے سے ٹرانسپورٹ مسافروں اور تربت میں جاری مذہبی اجتماع کو درپیش مشکلات کی وجہ سے ایک ہفتے تک موخر کیا گیا ہے۔