لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کو تاجر زمان حیات کی دکان کے اگست اور ستمبر کے مہینے کے کرایہ وائوچر جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے اوکاڑہ بلدیہ کے تاجر زمان حیات کی رئوف مارکیٹ میں دکان نمبر 1 کی الاٹمنٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو 2 ہفتوں میں تحریری جواب بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ: ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کو تاجر کی دکان کے کرایہ وائوچر جاری کرنے کا حکم
Sep 07, 2024