لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے پر شہر کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ گروپ کے 13 افراد اور ٹیپو ٹرکاں والا گروپ کے 10 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا جائے گا۔ پولیس ان افراد کی فہرست ڈی سی لاہور کو بھجوائے گی۔ تھری ایم پی او کے احکامات ملنے پر ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔