طیارے میں بم ہے‘‘بھارتی ائیرلائن کی پرواز کی ترکیہ میں ہنگامی لینڈنگ

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز نے بم کی اطلاع پر ترکیہ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ممبئی سے فرینکفرٹ جانے والے طیارے کے باتھ روم سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا تھا  ’جہاز میں بم ہے‘ جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر ترکیہ کے ارضروم ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔طیارے کی لینڈنگ کے بعد ارضروم ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن