پھولنگر میں ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار قتل کر دیا 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کا رہائشی تنویر احمد کوٹ رادھا کشن پھول نگر سے کوٹ رادھا کشن  جا رہا تھا جب متھراداس نزد بگھیانہ روہی کے نزدیک ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا۔ نوید نے موٹر سائیکل نہ روکی تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے تنویر کو کمر میں فائر لگا جس سے شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگروہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا۔ صدر پھولنگر  پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن