ہائیکورٹ کا زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے بھٹے گرانے کا حکم 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونے والے اینٹوں کے بھٹوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت  نے سکول کے بچوں کو بسوں کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ یقینی بنانے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لاہور کی تمام گرین بیلٹس کو سڑکوں کی سطح سے نیچے کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نجی ہائوسنگ سکیموں کے ٹیوب ویلز پر واسا کو میٹر، نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پانی کے میٹر نصب کرنے کے حوالے سے واسا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ سموگ تدارک کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے لاہور کی تزئین وآرائش کے نام پر پیسے کے ضیاع پر عدالت کا سخت اظہار برہمی کیا۔

ای پیپر دی نیشن