نیو یارک(آئی این پی)اقوام متحدہ نے فلسطین میں حالات کو تباہی سے بھی بدتر قرار دے دیا،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ وسطی اور جنوبی غزہ میں 10لاکھ سے زائد افراد تک اگست کے بعد راشن یا کھانے پینے کی اشیا نہیں پہنچ سکی ہیں، غزہ میں انسانی بحران اب بھی تباہ کن ہے،اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فلسطین میں حالات تباہی سے بدتر ہیں،دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایمرجنسی پولیو ویکسی نیشن کیمپین سے جڑی میڈیکل ٹیموں کو جنوبی غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کا مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے، صیہونی افواج نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 9روز کے دوران 6 بچوں سمیت مزید 40فلسطینیوں کو شہید کردیا،آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں سے فلسطینیوں کی املاک، گاڑیوں، سڑکوں کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے سے 4ہزار فلسطینیوں کو جبری بے دخل کردیا گیا ہے۔
فلسطین میں حالات تباہی سے بھی بدتر ہیں : اقوام متحدہ
Sep 07, 2024