تحفظ ختم نبوت کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے قائدین کی ملاقات 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ختم نبوت کے محاذ پر کام کرنے والی جماعتوں کے قائدین انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما  مولانا اللہ وسایا اور مجلس احرار اسلام  کے مرکزی امیر مولانا سید کفیل شاہ بخاری کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔  قائدین نے کہا کہ  حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر فوری اور مکمل عملدرآمد کرائے،  آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ہر سال 7 ستمبر کو سرکاری سطح پر ’’یوم تحفظ ختم نبوت‘‘ منانے کا اعلان خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔ وفاقی حکومت بھی ہر سال ’’یوم تحفظ ختم نبوت‘‘ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ختم نبوت کیس کا جلد تفصیلی فیصلہ جاری کریں۔ اس موقع پر مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی اور مولانا عتیق الرحمن نفیسی سمیت دیگر علماء  کرام بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن