نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)مختلف علاقوں میں چوری کی پانچ وارداتوں میں نامعلوم چور 10لاکھ سے زائد کی ادویات و دیگر اشیاء چرا کر لے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج رپورٹس کے مطابق قبرستان چوک میں واقع رفاعی مرکز صحت عبد اللہ ویلفیر کے گودام سے سات لاکھ مالیت کی ادویات ،موضع ککر والی کے محمد سلیم کی ڈیڑھ لاکھ کی زرعی موٹر،موضع کاہلواں سے قمر عباس کے گھر سے بجلی کا میٹر،موضع پنج گرائیں سے محمد فیاض کے ایک لاکھ روپے کے 25 کبوتر،اور مٹو بھائیکے سے عاقب حسین کے گھر سے 70 ہزار کی ٹریکٹر بک و سامان چرا لیا گیا یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور نواحی مضافات میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں۔
نوشہرہ ورکاں: چوری کی مختلف واردتیں ، شہری مال و زر سے محروم
Sep 07, 2024