گوجرانوالہ:اسسٹنٹ ایڈوائزر وفاقی محتسب 9ستمبرکو گجرات گیپکو آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ایڈوائزروفاقی محتسب سیکرٹریٹ گوجرانوالہ محمد واصف سلیم 9ستمبربروز سوموار گجرات میں گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں لوگوں کی وفاقی حکومت کے اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات سنیں گے ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، سٹیٹ لائف انشورنس، ای او بی آئی، پاکستان پوسٹ آفس، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاسپورٹ،  اور وفاقی حکومت کے دیگر ادارے شامل ہیں تمام شکایت کنندگان مقررہ تاریخ پر حاضر ہو کر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن