نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) دفتر محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی زیر صدارت کسان کارڈ کی تقسیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف چوہدری نے بتایا کہ کسان کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی ہدف ہے کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کسانوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ بآسانی بیج کھاد اور زرعی ادویات خرید سکے نوشہرہ ورکاں میں کسان کارڈ کے لئے اب تک 6400 افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جو 10 ستمبر تک جاری رہے گی 300 افراد کے کارڈ بن کر آ چکے ہے جو تقسیم کئے جا رہے ہیں ان کارڈز پر کسان 15 اکتوبر سے 15 اپریل تک قرضہ حاصل کر سکتے ہیں پنجاب بنک کے منیجر ضیا الرحمن گجر نے بتایا کہ ہر کسان کارڈ ہولڈر کو حکومتی ہدایات کے مطابق فوری قرضہ کی رقم دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی ہے اس لئے حکومت پنجاب نے زراعت کی ترقی کیلئے تاریخی منصوبے شروع کر رکھے ہی کسان بھائی ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔