ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )نوائے وقت آفس میںاجلاس ، صدارت میاں طارق فیض نے کی ۔جس میں چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت دلاور چوہدری کے گھر پر فائرنگ کی مزمت کی گئی۔ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔پریس کلب کے صدر جاوید یوسف ،جنرل سیکرٹری عقیل ،سینئر نائب صدر شاہد محمود ،نائب صدر سیٹھ صدیق انفارمیشن سیکرٹری تصور خان اور میاں توقیر احمد موجود تھے سینئر صحافی چوہدری حسیب آصف پندھیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔