گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے کسان دوست وثرن کے تحت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑاکسان پیکج دیا جارہاہے گوجرانوالہ ڈوثرن کے 66ہزار636 کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری 39ہزار سے زائد کاشتکاروں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود زمینداروں میں کسان کارڈ تقسیم کیے ۔ کسان کارڈ کے تحت کسانوں کو بلاسودقرضہ جات دیے جائیں گے۔ کسانوں کو فی ایکٹر 30 ہزار روپے کے حساب سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے تک کا بلا سود قرضہ 6 ماہ کے لئے دیا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ کے کسان دوست ویژن کے تحت بڑاپیکج دیا جارہاہے :کمشنر گوجرنوالہ
Sep 07, 2024