گوجرانوالہ:5 روزہ پولیو مہم کی ڈپٹی کمشنر دفتر میں افتتاحی تقریب

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح ،کمشنر نوید حیدر شیرازی، آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور ڈپٹی کمشنرطارق قریشی نےافتتاحی تقریب کے دوران  بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مطاہر امین وٹو، اسسٹنٹ کمشنرز نمائندہ ڈبلیو ایچ او کے علاؤہ دیگر متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ 9 سے 13 ستمبر 2024 تک ہونے والی پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ و وزیرآباد میں 10 لاکھ 3 ہزار 128 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن