گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ضیاء الحق شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ 06 ستمبر 1965ء ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے۔پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا۔یقینا یہ مشترکہ جدوجہد تھی جو انے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 06 ستمبر 1965 یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی،ڈی سی گوجرانوالہ طارق قریشی کے علاؤہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اپنی پاک فوج کے ان جوانوں پر جنہوں نے ہمیں 1965 میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر جام شہادت نوش کیا اور بھارتی جارحیت کا منہ ٹوٹ جواب دیکر پاکستان پر قبضہ کرنے کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔
6 ستمبر ہماری عسکری تاریخ کا ا ہم ترین دن ہے: شیخ فیصل ایوب
Sep 07, 2024